
حاجت روائی کیلئےجمعہ کی رات پڑھیں
اگرکوئی ایسی جائز حاجت جس کی جلدی پوری ہونے کی خواہش رکھتا ہو، جس کے بارے میں وہ بہت زیادہ کوشش و جدوجہد کررہا ہو تو اسے چاہئےکہ وہ جمعہ کی رات کونمازعشاء کے بعدچاررکعت نفل نمازاس طرح سے پڑھے کہ ہررکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعداکیس مرتبہ آیت کریمہ
لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَo
پڑھے۔ نمازسے فارغ ہونے کے بعدایک سوگیارہ(111مرتبہ آیت کریمہ نہایت توجہ ویکسوئی کے ساتھ پڑھے۔ پھر21مرتبہ درود پاک پڑھے اوراللہ تعالیٰ سے عاجزی وانکساری کے ساتھ دعامانگے بفضلہ تعالیٰ بہت جلد اس کی حاجت پُوری ہوجائے گی۔