
درود حضرت علی رضی اللہ عنہ
جوشخص یہ چاہے کہ خواب میں اسے نبی کریم ﷺ کی زیارت ہو تو اسے چاہئے کہ جمعراتکی رات کو اس پڑھائی کو شروع کرے اور عشاء کی نماز کے بعد اس درود کو ۳۱مرتبہ ورد کرے۔ اس عمل کو۴۰؍رات تک کرے۔ دوران عمل مقام وظیفہ کو پاک صاف رکھے اور پاکیزہ لباس پہنے۔ کلام اور گفتگو کو بالکل کم کردے اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے حضورﷺ کی خواب میں زیارت ہوگی اوراسے خوش بختی کی دلیل سمجھے۔

انسان بڑاہی خوش قسمت ہوتاہے کہ جو دنیا سے ایمان کی دولت کے ساتھ جائے۔ اس لئے جوشخص اس درود کو فجر کی نمازکے بعد 7مرتبہ پڑھے تواللہ کی مہربانی سے اس کا خاتمہ ایمان پرہوگا، وہ صاحب ایمان رہتے ہوئے دنیا سے جائے گا۔
اگرکوئی شخص یہ چاہتا ہو کہ لوگ مسخر ہوجائے اورجس شخص کی طرف وہ نظر کرے تو وہ مطیع اور گرویدہ ہوجائے تو اسے چاہئے کہ نمازمغرب کے بعد 71 مرتبہ 4 ماہ تک اس درودشریف کا ورد کرے۔ اللہ تعالیٰ دوسرے لوگوں کومسخرکردے گا۔