درودثمرات
فضیلت:جوشخص یہ دوردپڑھےگااللہ اسے دیناوی ثمرات سے نوازے گااور اس کے رزق میں [Read more…] about Darood e Samraat Ki Fazilat
Nasihat Aamez Hikayaat
Dua Ka Asar
دُعاکا اثر
ایک صالح شخص کابیان ہے میں نے ایک لوہارکودیکھاوہ گرم گرم لوہاآگ سے بلاواسطہ پکڑتا ہے اور نکال لیتا ہے میں نے اس سے دریافت کیا تمہیں آگ کیوں نہیں جلاتی اس کا سبب کیا ہے وہ کہنے لگا میرے ہمسائے میں ایک خوبصورت عورت رہتی تھی
ایک درد انگیز توبہ
ایک درد انگیز توبہ
حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں ایک شخص ایسا تھا جو اپنی توبہ پر کبھی قائم نہیں رہتا تھا ، جب بھی وہ توبہ کرتا اسے توڑدیتا یہاں تک کہ اسے اس حال میں بیس سال گزرگئے ۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی طرف وحی کی ، میرے اس بند ے کو کہہ دو میں تجھ سے سخت ناراض ہوں ،جب حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس آدمی کو اللہ کا پیغام دیا تو وہ بہت غمگین ہوا اور بیابانو ں کی طرف نکل گیا ، وہاں جاکر بارگاہِ رب العزت میں عرض کی اے رب ذوالجلال !تیری رحمت جاتی رہی یا میرے گناہوں نے تجھے دکھ دیا ؟تیری بخشش کے خزانے ختم ہوگئے یا بندوں پر تیری نگاہ کرم نہیں رہی ؟ تیرے عفوودر گزرسے کونسا گناہ بڑاہے ؟ تو کریم ہے، میں بخیل ہوں ، کیا میرابخل تیرے کرم پر غالب آگیا ہے ؟ اگرتونے اپنے بندوں کو اپنی رحمت سے محروم کردیا تو وہ کس کے دروازے پر جائیں گے ؟ اگر تونے انہیں راندئہ درگاہ کردیا تو وہ کہاں جائیں گے؟
اے رب قادروقہار! اگر تیری بخشش جاتی رہی اور میرے لئے عذاب ہی رہ گیا ہے تو تمام گناہگاروں کا عذاب مجھے دیدے ، میں ان پر اپنی جان قربان کرتا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام سے فرمایا جائو اور میرے بندے سے کہہ دو کہ تونے میرے کمال قدرت اورعفوودرگزر کی حقیقت کو سمجھ لیا ہے ، اگر تیرے گناہوں سے زمیں پُر ہوجائے تب بھی میں بخش دوں گا۔(مکاشفۃ القلوب)